نریندر مودی نے نواز شریف کے خط کا جواب بھجوا دیا ایئرپورٹ حملے کی مذمت
پاکستان اور بھارت امن دوستی اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے لئے پرعزم ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم شریف کی جانب سے لکھے جانے والے خط کا جواب بجھوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک امن دوستی اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے لئے پرعزم ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کے خط کے جواب میں کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نریندر مودی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور بھائی چارے کا ایک ایسا راستہ نکلے جس سے معاملات بہتری کی طرف چل سکیں جب کہ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن کی فضا قائم اور دو طرفہ باہمی تعاون میں بھی اضافہ ہو تاکہ نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کا موقع ملے۔
نریندر مودی نے اپنے خط کے جواب میں یہ بھی کہا کہ آپ اور خطے کے دیگر رہنماؤں کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے ناصرف تقریب کی رونق میں اضافہ ہوا بلکہ اس سے خطے میں جمہوریت کو مزید استحکام ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی بھارت آمد ہماری اجتماعی امید اور مشترکہ منزل کی بھی عکاس ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھ کر بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تھا کہ دونوں ملکوں کے کروڑوں شہری غربت کی زندگی گزار رہے ہیں جو اپنی حالت بہتر بنانے کے لئے ہماری انتہائی توجہ کے مستحق ہیں۔ ان کا مستقبل ہماری اقتصادی منزل سے منسلک ہے اور ہماری مربوط کوششیں ان کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کا سبب بن سکتی ہیں۔