اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ، مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلہ پیما مرکز

فوٹو:فائل

اسلام آباد سمیت خیبر پختون خوا کے شہروں پشاور، باجوڑ، دیر، چترال، رستم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس ہوا ہے۔ باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اسی طرح دیر لوئر اور اپر میں بھی لوگوں کو زمین ہلتی ہوئی محسوس ہوئی۔


اطلاعات کے مطابق پشاور، کاٹلنگ اور مردان میں ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم چترال میں زلزلے کے بہت تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
Load Next Story