خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکم تا 8 اپریل موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی

(فوٹو : فائل)

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔


صوبائی محکمہ تعلیم نے میدانی اور بالائی علاقوں کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی لیکن تمام پرنسپل و ہیڈ ٹیچرز اور کلریکل اسٹاف کی اس دوران تعطیلات نہیں ہوں گی۔
Load Next Story