غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار

ایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی، ذرائع

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

پی آئی اے کی پاکستان سے کینیڈا کی پروازپرتعینات خاتون فضائی میزبان کوٹورنٹو ائیرپورٹ پرغیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پرحراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی کے789 پر تعینات حنا ثانی نامی ایئرہوسٹس سے مبینہ طور پرغیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ خیال رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ غیر دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔


ذرائع کے مطابق ایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی، زیر حراست ائرہوسٹس سوشل میڈیا پرماڈلنگ بھی کرتی ہے، پرواز 789 پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 اورفضائی میزبانوں کو بھیجا گیا، جن کو ٹورنٹو کے لئےایئرلائن نے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہواتھا۔

ذرائع کے مطابق اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائٹ سروسزنے اپنی آئی ڈی سے دی جو روٹین سے ہٹ کر قدم ہے، پرواز پر تعینات دیگردوایئرہوسٹسزسے پوچھ گچھ کے بعد کینیڈین حکام نے ہوٹل جانے کی اجازت دے دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعے سے آگاہ ہیں، اس حوالے سے کینیڈین حکام سے رابطے میں ہیں، کینیڈین حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی پرعمل کیا جائےگا۔
Load Next Story