کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردیں عوام کی طاقت سے حکومت کا راستہ روکیں گے نواز شریف
انتخابات میں تاخیرسے ملک بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا ہے ، زرداری کی لوٹی دولت ہرصورت واپس آنی چاہیے
مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کرسی کے حصول کیلیے نہیں بلکہ نااہل اور بدعنوان حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور ملک کو دوبارہ امن، ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلیے حصہ لے گی۔
گزشتہ روز یہاں مسلم لیگ (ن )سیکریٹریٹ میں سرگودھا، ملتان اور گوجرانوالہ ڈویژن کی انتخابی ، سیاسی اور تنظیمی جائزہ رپورٹیں پیش کرنے کے موقع پر پارٹی اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہم شخصیات اور گروہوں کو شکست دینے کیلیے نہیں بلکہ پاکستان کو کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کیلیے سیاست کے میدان میں ہیں۔ صرف مسلم لیگ (ن) ہی کے پاس ان بیماریوں کا علاج موجود ہے جو قومی مفادات کو نظرانداز کر کے شخصی اقتدار کے لالچ میں مبتلا افراد نے پیدا کی ہیں ۔ نوازشریف نے کہا کہ سیاست میں عوام کی بالادستی کا اصول منوانے کے بعد اب معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوارکرنا ہمارا اگلا ٹارگٹ ہے۔
حکمرانوں کی مفاد پرست پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس نہج پر پہنچ چکا ہے جہاں آگے اندھیرے ہی اندھیرے ہیں اور پاکستان کو تاریکی سے بچانے کیلیے پوری قوم کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کارکن عام انتخابات کی بھرپور تیاری شروع کردیں ، عوام کش پالیسیاں ترتیب دینے والوں کو ووٹ کی طاقت سے عبرت کا نشان بنا ناہوگا ۔ این این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نوازشریف نے رہنمائوں کو پارٹی کو مقامی سطح پر مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔ نوازشریف نے کہا کہ ہم اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کررہے ہیں اور اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔