امریکی پابندیاں ایران کو پاکستانی برآمدات تیسرے سال بھی صفر
درآمدات میں اضافہ، بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی وجہ، ذرائع
امریکی معاشی پابندیوں کے باعث ایران کیلیے پاکستانی برآمدات مسلسل تیسرے مالی سال میں صفر رہیں جبکہ درآمدات میں اضافہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ ہے، گزشتہ3 سال کے دوران ایران سے درآمدات2 ارب17 کروڑ ڈالر رہیں، سال2021 میں ایران سے درآمدات حجم51کروڑ 36 لاکھ ڈالر، 2022 میں حجم 77 کروڑ38 لاکھ ڈالر رہا جوکہ سال 2023 میں بڑھ کر 88کروڑ ڈالرتک پہنچ گیا۔
اسی طرح مالی سال2020 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صرف 10ہزار ڈالر تھیں، 2019 میں ایران کیلئے برآمدات کا حجم ایک کروڑ 24 لاکھ ڈالر جبکہ سال 2018 میں پاکستانی برآمدات 2کروڑ29 لاکھ ڈالر تھیں۔