کراچی پولیس چیف خادم رند کا تبادلہ عمران یعقوب منہاس کو اضافی چارج دیا گیا
یعقوب عمران منہاس ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی تعینات ہیں جبکہ خادم حسین رند کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کردیا گیا ہے
حکومت سندھ نے کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی خادم رند کو عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ عمران یعقوب منہاس کو کراچی پولیس کا نیا چیف تعینات کردیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) خادم حسین رند کو تبدیل کرکے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل فنانس، لاجسٹکس اینڈ ویلفیئر مظفر علی شیخ سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ گریڈ 21 کے پولیس افسر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل عمران یعقوب منہاس کو تاحکم ثانی کراچی کے اے آئی جی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔