ظواہری کا بھائی امریکا اور اسلام پسندوں میں مصالحت کیلیے کوشاں
مکالمے کی پیشکش کا مرسی کے دورہ امریکا سے کوئی تعلق نہیں،محمد الظواہری
القاعدہ کے رہ نما ایمن الظواہری کے بھائی اور مصری تنظیم ''الجھا''کے رہنما ڈاکٹر محمد الظواہری نے امریکا، مغربی دنیا اور عالم اسلام کے درمیان مصالحت کا منصوبہ پیش کردیا ہے۔
اس امر کا انکشاف ڈاکٹر محمد الظواہری نے العربیہ ٹی وی کے فلیگ شپ پروگرام ''الحدث المصری''میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، محمد الظواہری کے بہ قول ان کا تجویز کردہ مصالحتی منصوبہ ذاتی ہے،''میں کسی ایک فریق کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ میرا کردار دینی جماعتوں اور امریکا کے درمیان مصالحت کار ہو گا مصالحتی منصوبہ حرف آخر نہیں بلکہ اس میں ترمیم اور اضافے کا حق ہر دو فریقوں کو حاصل ہے''۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیا کہ مصالحتی منصوبہ صدر مرسی کا آئند دورہ امریکا کامیاب بنانے کی کوشش ہے،ان کا کہنا تھا کہ جس جمہوریت کے نتیجے میں سیادت عوام کو لوٹانا مقصود وہ اللہ کی تعلیمات کی صریح نفی ہے۔انھوں نے کہا کہ سلفیوں کو اپنی جہادی سوچ کی وجہ سے امت اسلامیہ سے الگ جماعت قرار دینے والے غلطی پر ہیں، مصری تنظیم ''الجہاد ''عمومی اسلام کی پرچارک ہے اگر کوئی اس ضمن میں ہماری اصلاح کرنا چاہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔