خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا حکم نامہ جاری

انتخابات نومنتخب ارکان کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کے باعث ملتوی کیے گئے، الیکشن کمیشن

پانچ رکنی کمیشن نے حکم نامہ جاری کیا:فوٹو:ویب ڈیسک

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔


چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 (3) اورالیکشن ایکٹ کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے۔
Load Next Story