اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل دوبارہ پولنگ کا فیصلہ

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

(فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔



الیکشن کمیشن کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدواراباسین اچکزئی اور عوامی نیشنل پارٹی کےاصغر اچکزئی کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنا دیا،


الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 51 چمن سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Load Next Story