ٹنڈو آدم شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر دیا تاجر کی خودکشی
مقتولہ 3بچوں کی ماں تھی، ملزم فرار، باپ زیر حراست،40 سالہ غلام حیدر دستگیر کاروبار میں نقصان پر ذہنی دباؤ کا شکار تھا
ٹنڈو آدم میں بیرانی تھانے کی حدود میں غیرت کے نام پر3 بچوں کی ماں کو قتل کر دیا گیا جبکہ گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر40 سالہ شخص نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بیرانی تھانہ کے گاؤں گوٹھ راجہ خان مری میں شوہر میر حسن مگسی نے کاری قرار دے کر اپنی بیوی شمع کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتولہ 3بچوں کی ماں تھی۔ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے والد حاجی محمود کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب میمن محلہ میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر 40 سالہ غلام حیدر دستگیر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ قریبی ذرائع کے مطابق متوفی زرعی ادویہ کا کاروبار کرتا تھا اورکچھ عرصہ سے کاروبار میں نقصان کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔گزشتہ رات اس نے اپنی بیوی کو حیدرآباد شاپنگ کے لیے بھیج کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔