مشتبہ گاڑی کے گھومنے کی اطلاع پر شہر بھر کی ناکہ بندی چیکنگ شروع

وزیر اعلیٰ ہائوس کے قریب ایک کار نمبرABF-744 مشکوک انداز میں گھو م رہی

وزیر اعلیٰ ہائوس کے قریب ایک کار نمبرABF-744 مشکوک انداز میں گھو م رہی، فوٹو ایکسپریس/فائل

وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے قریب مشتبہ گاڑی کی اطلاع پرشہربھرکی ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کر دی گئی۔


پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کنٹرول کی جانب سے پولیس کااطلاع دی گئی کہ وزیر اعلیٰ ہائوس کے قریب ایک کار نمبرABF-744 مشکوک انداز میں گھو م رہی جسے فوری طور پر تلاش کرکے سوار افراد سے پوچھ گچھ کی جائے ، پیغام ملنے کے بعد سول لائن، آرٹلری میدان ، میٹھادر، کھارادر، پریڈی، صدر، بریگیڈ ،نبی بخش، گارڈن ، جمشید کوارٹر ، سولجر بازار، جیکسن ، ڈاکس تھانوں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ناکہ بندی کر کے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔
Load Next Story