مارچ کیلئے ٹرین کی 300 سیٹوں کی پیشکش قبول ہے شیخ رشید
ہیجڑے کس منہ سے جمہوریت کی بات کررہے ہیں، چیخنے والی بلیاں، بلوں کومجبورکررہی ہیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے 20 جون کوراولپنڈی سے چلنے والی عوامی ایکسپریس میں 300سیٹوں کی پیشکیش قبول کر تے ہوئے کہاہے کہ پشاورسے لاہورتک مختلف شہروں سے ٹرین مارچ کے شرکاکی ٹکٹیں حاصل کی جارہی ہیں۔
راولپنڈی میں لال حویلی کے باہرمعززین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے نے کہاکہ پرامن ٹرین مارچ کے شروع سے اختتام تک کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی توپیدا ہونیوالی صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،پاکستان ریلوے کسی کی ذاتی ملکیت نہیں،ٹرین مارچ کرنا ہماراجمہوری حق ہے، ہماراپہلے دن سے یہ ہی موقف تھاکہ عوامی مسلم لیگ کاٹرین مارچ عوامی ایکسپریس کے ذریعے ہی ہوگا،عوامی مسلم لیگ کے ٹرین مارچ کومنی ٹرین مارچ کہنے والے اتنے خوفزدہ ہیں کہ روزخودکیے گئے فیصلے بدل رہے ہیں،شیخ رشیدنے کہاکہ بجلی ،گیس بحران ،امن امان کی بگڑی ہوئی صورتحال،جمہوریت کے نام پرعوام دشمن پالسیوںکیخلاف 20جون کاٹرین مارچ کسی صورت نہیں رکے گا۔
وزیرریلوے سستی شہرت کیلئے بیان دے رہے ہیں کہ ہمارا ٹرین مارچ منی ٹرین مارچ ہوگا،انھوں نے کہاکہ عوامی مسلم لیگ کے ٹرین مارچ کا پہلا پڑاؤ لاہورہوگا ،ٹرین مارچ کے دوسرے مرحلہ کااعلان 25جون کوکیا جائیگا ۔ادھر سعدرفیق کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ چین کے انجنوں کا کمیشن کھانے والے ہیجڑے کس منہ سے جمہوریت کی بات کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاتھاکہ شیخ رشیدطاہر القادری اور عمران خان آمریت کادودھ پینے والے بلے ہیں،ان کو اب آمریت کادودھ میسرنہیں ہوگا،خواجہ سعدرفیق کے اس بیان پر شیخ رشید نے کہاکہ یہی چیخنے چلانے والی بلیاں ہیں جوبلوں کومجبورکررہی ہیں لیکن یہ جلداپنے سائزمیں آجائیں گی۔