پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی شدت 6 اور اس کا مرکز افغانستان میں 50 کلومیٹر گہرائی میں تھا، امریکی زلزلہ پیما مرکز
KARACHI:
خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6 محسوس کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح پشاور، خیبر ایجنسی ، مردان ، ایبٹ آباد ، دیر، چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے جرم سے 45 کلومیٹر دور زیر زمین 50 کلومیٹر گہرائی میں تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آئندہ چند روز آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔