کراچی چڑیا گھر میں بیمار بنگال ٹائیگر چل بسا

ٹائیگر گزشتہ 3 ماہ سے معدے کی مہلک بیماری میں مبتلا تھا اور اس نے کھانا پینا چھوڑا ہوا تھا، چڑیا گھر انتظامیہ

بنگال ٹائیگر کو 2012 میں ایک مقامی ڈیلر کے ذریعے 71 لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

چڑیا گھر میں 2 سال قبل بیرون ملک سے برآمد کیا جانے والا بنگال ٹائیگر معدے کی مہلک بیماری کے باعث چل بسا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر میں 2 سال قبل باہر سے لایا جانے والا بنگال ٹائیگر بیماری کے باعث مر گیا، ٹائیگر نے گزشتہ کئی ماہ سے کھانا پینا چھوڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔


چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ٹائیگر کی عمر 6 سال کے قریب تھی اور یہ گزشتہ 3 ماہ سے معدے کے مہلک مرض میں مبتلا تھا، متعدد ڈاکٹرز سے ٹائیگر کی بیماری کے حوالے سے رابطہ کیا گیا لیکن تمام تر کوششیں رائیگاں گئیں۔

واضح رہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ نے بنگال ٹائیگر کو 2012 میں ایک مقامی ڈیلر کے ذریعے 71 لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا۔
Load Next Story