111 سالہ دنیا کا معمر ترین مرد
جان الفریڈ ٹِنیس ووڈ اپنے معمول کے امور خود انجام دیتے ہیں اور معاشی معاملات خود دیکھتے ہیں
برٹش ریٹائرمنٹ ہوم میں رہائش پذیر 111 سالہ شخص نے دنیا کے معمر ترین مرد کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برطانوی علاقے ساؤتھ پورٹ سے تعلق رکھنے والے جان الفریڈ ٹِنیس ووڈ کو یہ خطاب وینیزویلا کے 114 سالہ ژواں ونسینٹ پیریز کی موت اور 31 مارچ کو دوسرے معمر ترین جاپانی شخص کی وفات کے بعد دیا گیا۔
26 اگست 1912 کو پیدا ہوانے والے جان الفریڈ اب تک خود بستر پر جاتے اور اترتے ہیں، اپنے معاشی معاملات خود دیکھتے ہیں اور خبروں سے باخبر رہنے کے لیے روزانہ ریڈیو سنتے ہیں۔
اپنی طویل عمر کو خالصتاً قسمت قرار دیتے ہوئے انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ یا تو آپ طویل عرصہ زندہ رہتے ہیں یا تھوڑا عرصہ اور آپ اس سے متعلق کچھ نہیں کر سکتے۔