ڈیرہ غازی خان میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی اسپتال میں چل بسی
فیصل شادی کا جھانسہ دیکرلڑکی کوشیخوپورہ سے ڈی جی خان لے آیا جہاں وہ اس کے 2 دوست اسے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے
شادی کے جھانسے میں آکر اپنا گھر بار چھوڑنے والی شیخوپورہ کی یاسمین اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن کر دم توڑ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کا رہائشی فیصل اقبال لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا، 3 ماہ قبل اس کی موبائل فون پر شیخوپورہ کے علاقے رحمان آباد کی رہائشی 20 سالہ یاسمین سے دوستی ہوگئی۔ فیصل یاسمین کو شادی کا جھانسہ دے کر ڈیرہ غازی خان لے آیا جہاں گزشتہ رات فیصل اور حافظ کمال انور اور شاہد نامی اس کے دو دوست یاسمین کومسلسل زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے جس پر اس کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد فیصل اسے اسپتال لے آیا جہاں اس نے یاسمین کو اپنی بیوی ظاہر کیا، یاسمین کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے فوری طور پر اس کا علاج شروع کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
نوجوان کے بیان میں بارہا تبدیلی اور لڑکی کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے پولیس کو طلب کرلیا، ابتدائی تفتیش میں ہی نوجوان سے سارا سچ اگل دیاجس کے بعد اس کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔