لیبیا میں رویت ہلال تنازع رمضان 28 دن کا ہوگا

لیبیا میں پہلا روزہ 12 مارچ کو تھا اور آج 28 ویں روزے کو عید کا چاند دیکھنے کا اجلاس ہوگا

لیبیا میں پہلا روزہ 12 مارچ کو تھا اور آج 28 ویں روزے کو عید کا چاند دیکھنے کا اجلاس ہوگا، فوٹو: فائل

لیبیا میں رمضان کے چاند پر پیدا ہونے والے اختلاف کے باعث اب عید الفطر کا چاند 28 رمضان کو ہی نظر آنے کا امکان پیدا ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لیبیا میں اس بار رمضان 29 یا 30 کے بجائے 28 روز کا ہوسکتا ہے اور اگر ایسا ہوجاتا ہے تو یہ ایک تاریخی اور ناقابل یقین واقعہ ہوگا اور ایسا رمضان کے رویت ہلال میں غلطی کے باعث ہوا۔

رمضان کا چاند دکھائی دینے پر ہی اختلاف سامنے آگیا تھا۔ دونوں جانب سے شہادتیں پیش کی گئیں جس کی بنیاد پر رویت ہلاک کمیٹی نے 12 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔


دوسری جانب تمام ہی عرب ممالک میں 11 مارچ کو پہلا روزہ تھا تاہم اپنے پڑوسی ممالک کے برعکس لیبیا نے 12 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا جس کے حساب آج وہاں 28 واں رمضان ہے اور ماہرین آج عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

ایسی پیچیدہ صورت حال پیدا ہونے کے باعث حکومت نے 28 رمضان کو عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے فتویٰ لیا اور رویت ہلال کمیٹیوں کو آج ہی (28 رمضان) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اگر آج چاند نظرآجاتا ہے تو اگلے دن عیدالفطر ہوگی یعنی لیبیا والے رمضان کے 28 روزے رکھ سکیں گے تاہم انھیں گنتی پوری کرنے کے لیے بعد میں ایک روزہ بطور قضا رکھنا ہوگا۔
Load Next Story