وزیر خارجہ اسحاق ڈار سینیٹ میں قائد ایوان مقرر
اسحاق ڈار کے قائد ایوان مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے قائد ایوان مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی وزیراعظم ہاؤس سے جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، نو منتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام بھی طلب کر لیا ہے جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے لیے 7 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کی ہے۔