مقامی سطح پر موبائل فون تیار ہونے کے باوجود درآمد میں 100 فیصد اضافہ
ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں
ملک میں مقامی سطح پر موبائل فون تیار ہونے کے باوجود رواں مالی سال 2023-24 کے دوران موبائل فون کی درآمد میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں آئی پیڈ اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین بیرون ملک سے درآمد کیے گئے موبائل فونز خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری 2023-24) کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے موبائل فون اور اسیسریز درآمد کیے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 44 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔
اس طرح، رواں سال موبائل فون کی درآمد میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے پاکستانی کرنسی میں درآمد شدہ موبائل فون کی رقم تقریباً 326 ارب روپے بنتی ہے، رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں۔