کشتی ڈوبنے کا واقعہ نوشہرہ کا کنڈ پارک عوام کیلیے بند کردیا گیا

غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاررواٸی کی جائے گی، انتظامیہ

فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے کنڈ پارک میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے پارک کو تاحکم ثانی بند کرنے کی ہدایت جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں قائم کنڈ پارک کے دریائے کابل میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں متعدد افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے کچھ کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد کمشنر نوشہرہ نے کنڈ پارک مکمل بند کرنے کا حکم دے دیا۔


ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کنڈ پارک میں تمام تفریحی سرگرمیاں معطل، حفاظتی اقدامات اور انتظامات یقینی بنانے تک یہاں عوامی داخلہ مکمل طورپر بند کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاررواٸی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عید کے دنوں میں کشتی رانی اور نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی تھی تاہم پارک آنے والوں نے اس کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا۔
Load Next Story