سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر پولیس کا لاٹھی چارج
بالی ووڈ سپر اسٹار نے ممبئی میں اپنے بنگلے کی بالکونی سے ہاتھ لہراکر مداحوں کا استقبال کیا
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر بھارتی پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی مداحوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کے موقع پر اُن کے سیکڑوں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی میں ان کے بنگلے گلیکسی کے باہر جمع ہوگئے۔
سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداح صبح سے ہی انتظار کر رہے تھے لیکن یہ انتظار بہت طویل ہو گیا اور ٹریفک میں خلل پڑنے لگا تو پولیس کو مداحوں کے بے قابو ہجوم پر لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
لاٹھی چارج کے نتیجے میں ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد گر پڑے تاہم کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
سارا دن لوگوں کو انتظار کرانے کے بعد مغرب کے بعد سفید رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس سلمان خان والد سلیم خان کے ہمراہ اپنے گھر کی بالکونی پر آئے جہاں سے انہوں نے باہر کھڑے ہجوم کو ہاتھ ہلاکر عید کی مبارکباد پیش کی۔
دریں اثنا شاہ رخ خان کے گھر کے باہر بھی عید الفطر کے موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ہر سال عید کے موقع پر ممبئی میں اپنے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں سے بالکونی پر آکر ملتے ہیں۔
اس سال بھی اسٹار نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔
جمعرات کی شام شاہ رخ خان نے منت میں اپنی بالکونی سے اپنے مداحوں کو ہاتھ لہرایا اور ہوائی بوسا دیا۔ ان کے ساتھ ان کا بیٹا ابراہم بھی موجود تھا، دونوں باپ بیٹے نے سفید کرتا پہن رکھا تھا۔