اردن کے ولی عہد حسین اور شہزادی رجوا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع
اردن کی شاہی عدالت کی جانب سے بادشاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ کو مبارکباد
اردن کے ولی عہد حسین اور شہزادی رجوا کے ہاں موسم گرما میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
اردن کی شاہی ہاشمی عدالت نے بدھ کو اعلان میں کہا کہ شاہی عدالت اس موقع پر اپنے عالی شان بادشاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ ال عبداللہ کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔
بیان میں ولی عہد شہزادہ الحسین اور شہزادی رجوا کی خوشیوں اور اچھی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اردن کے حکمران شاہ عبداللہ کے وارث شہزادہ الحسین نے گزشتہ سال جون میں سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی آرکیٹیکٹ شہزادی رجوا سے شادی کی تھی۔
ان کی شادی دارالحکومت عمان کے زہران محل میں ہوئی تھی جس میں امریکی خاتون اوّل جل بائیڈن سمیت اہم مہمانوں نے شرکت کی تھی۔