سیلابی ریلے نے جعفرآباد میں تباہی مچادی متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں

ہری پور میں چھت گرنےسےماں بیٹا جاں بحق،چناب میں نچلےدرجےکا سیلاب،متاثرین کی امداد جاری ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم.

ہری پور میں چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق،چناب میں نچلے درجے کا سیلاب، متاثرین کی امداد جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم۔ فوٹو: فائل

ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ختم ہو گیا تاہم گلگت بلتستان اور ہری پور میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔


اس دوران گھر کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ ادھر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات برقرار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور کے علاقہ جبری بدھار میں بارش کے دوران چھت گرنے سے صابرہ بی بی اور اسکا بیٹا قاسم شاہ ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران موسم خشک رہیگا تاہم لاہور اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

ادھر ڈیرہ بگٹی اور سوئی سے آنیوالے سیلابی ریلے نے جعفرآباد کے 20دیہاتوں میں تباہی مچا دی،صوبہ بلوچستان کا سندھ سے زمینی اور ریل کا رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ متعدد کچے مکانات تباہ اور مال مویشی پانی میں بہہ گئے، دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے مجاہد شیر دل نے کہا ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کے سیلاب متاثرین کو امدادی اشیاء کی فراہمی باقاعدگی سے جاری ہے۔
Load Next Story