بچے کو کچلنے والی مرسیڈیز کار پی پی پی ایم پی اے فاروق اعوان کے فارم سے برآمد
حادثے میں زخمی ہونے والا بچہ عید پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ماں کومے میں
عید الفطر سے دو روز قبل گلشن اقبال بلاک 7 میں ماں اور اس کے 8 سالہ بچے کو روند کر فرار ہونے والی کار سابقہ ایس ایس پی اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان کے میمن گوٹھ میں واقع فارم ہاؤس سے گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس نے برآمد کر لی۔
حادثے میں زخمی ہونے والا بچہ عید الفطر کے روز دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور وہ کومے میں ہے۔
گلشن اقبال تھانے کی حدود علامہ شبیر عثمانی روڈ پر غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کے قریب 8 اپریل 2024 کو ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون نوریہ بی بی زوجہ سید محمد آغا اور ان کا 8 سالہ بچہ سید یوسف آغا زخمی ہوگئے تھے جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد زخمی ہونے والی خاتون کے دیور سید احمد اللہ ولد سید عبد اللہ آغا نے 9 اپریل کو گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 235/24 بجرم دفعہ 337G درج کرا دیا۔
مقدمے میں مدعی سید احمد اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ مکان نمبر E-97 آغا ہاؤس بلاک 7 گلشن اقبال میں رہائش پذیر ہے اور اپنا ذاتی کاروبار کرتا ہے ، 11 بجکر 54 منٹ پر میری بھابھی بی بی نوریہ اپنے بیٹے سید یوسف آغا کے ہمراہ کسی ضروری کام کے لیے گئی تھی ، علامہ شبیر عثمانی روڈ بلاک 7 گلشن اقبال سے روڈ کراس کر رہی تھی کہ مسکن چورنگی کی جانب سے آنے والی گاڑی نمبر AX-695 سلور رنگ کی مرسڈیز کو ڈرائیور نہایت غفلت و لاپرواہی سے چلاتا ہوا آیا اور انہیں روڈ کراس کرتے ہوئے روندتا ہوا فرار ہوگیا جس سے بی بی نوریہ اور بچہ 8 سالہ سید یوسف آغا زخمی ہو گئے انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
زخمی ہونے والا سید یوسف عیدالفطر کے پہلے روز نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے وہ کومے میں ہے۔
اتوار کو گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس کے انسپکٹر سرفراز نے خفیہ اطلاع پر میمن گوٹھ کے علاقے میں ایک فارم ہاؤس پر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر مذکورہ مرسیڈیز برآمد کر لی۔
فارم ہاؤس کے ملازمین نے فوری طور پر فارم ہاؤس کے مالک کو پولیس کے چھاپے کی اطلاع دی جس پر فارم ہاؤس کا مالک سابقہ ایس ایس پی اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان موقع پر پہنچ گئے اور چھاپے کی تفصیلات معلوم کیں۔
رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی میرے علم میں لائے بغیر میرے فارم ہاؤس پر کھڑی تھی ، میرے ایک دوست زاہد اعوان کا جاپان میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام ہے جو جاپان میں ہی مقیم ہے۔
میرا دوست جاپان سے گاڑیاں منگوا کر میرے فارم ہاؤس پر کھڑی کرتا ہے ، میرے ملازم نے بتایا کہ فارم ہاؤس پر پولیس آئی ہے فارم ہاؤس پہنچا تو واقعے کا علم ہوا۔
حادثے کا ذمے دار ڈرائیورفرقان تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ، پولیس پارٹی نے زاہد اعوان کے گھر واقعے گلشن اقبال بلاک 7 میں چھاپہ مارا تھا تاہم گھر پر کوئی بھی موجود نہیں تھا ، ڈرائیور کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کا مالک زاہد اعوان سابقہ ایس ایس پی کا رشتے دار ہے جسے گرفتاری سے بچانے کے لیے خفیہ مقام پر بھیج دیا گیا ہے ۔