میرپورخاص میں پیپلز بس شروع کرنے اور پنک بس کے دو نئے روٹس لانے کا اعلان
20 اپریل سے میرپورخاص میں بھی پیپلز بس سروس شروع ہوگی، کیش لیس آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سمارٹ کارڈ 25 اپریل کو لانچ ہوگا
سینئر وزیر سندھ حکومت شرجیل میمن نے 19 اپریل سے میرپور خاص میں پیپلز بس سروس شروع اور پنک بس سروس کے دو نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسشن، نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو نے شرکت کی۔
اجلاس میں دس نئی بسز بھی پنک بس سروس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنک بس سروس کے نئے روٹس کا افتتاح 19 اپریل کو ہوگا، 20 اپریل سے میرپورخاص کے عوام کے لیے بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی، جبکہ کیش لیس آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سمارٹ کارڈ 25 اپریل سے لانچ کیا جائے گا۔
اجلاس میں مختلف ٹرانسپورٹ منصوبوں ریڈ لائن بی آر ٹی، گرین لائن، یلو لائن پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔