- عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، صدر کی وزیرداخلہ سندھ کو ہدایت
- لوئردیر؛ پولیس آپریشن میں افغان دہشت گرد کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار
- دوران عدت نکاح کیس؛ 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے، جج افضل مجوکا
- کرکٹ آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر پاک بھارت ٹیموں کی میزبانی کیلئے بیتاب
- عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
- بیوروکریٹس اورملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنا دینے کا اقدام چیلنج
- بھارت؛ 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی اجتماعی خودکشی
- "ناقص کارکردگی؛ ورلڈکپ و سیریز میں ناکامیاں، بورڈ اجلاس کا ایجنڈے میں شامل نہیں"
- چین کیساتھ گدھوں کی کھال پر بات طے پاگئی ہے، سیکریٹری تجارت
- وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات
- ناقص پرفارمنس؛ ہیڈکوچ نے بھی رپورٹ جمع کروادی! کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر
- بلوچستان؛ گزشتہ مالی سال آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ اضافی خرچ
- بجلی کا شارٹ فال 6ہزار832 میگاواٹ، ملک میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ
- چاکلیٹ بلڈ پریشر اور کولسٹرول کو مںظم رکھنے میں معاون
- امریکا میں ڈینگی خطرہ بننے لگا
- مشرقی سندھ میں جمعے سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونیکا امکان
- وزیراعلیٰ سندھ کی یوسی کی سطح پر ترقیاتی میپ بنانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق عالمی رپورٹ ہمارے مؤقف کی تائید ہے، بیرسٹر سیف
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر انعامات کی برسات
- پادری 100 ڈالرز کے بدلے جنت میں پلاٹ بیچنے لگا
وزیراعظم سے سعودی وفد کی ملاقات، پی آئی اے سمیت کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری پر گفتگو
![وفد کو پی آئی اے ،ایئرپورٹس کی نجکاری، اسلام آباد میں 2 فائیو اسٹار ہوٹلز میں جوائنٹ وینچر کی پیش کش](https://c.express.pk/2024/04/2629850-shahbazsharifsaudi-1713260501-351-640x480.jpg)
وفد کو پی آئی اے ،ایئرپورٹس کی نجکاری، اسلام آباد میں 2 فائیو اسٹار ہوٹلز میں جوائنٹ وینچر کی پیش کش
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلی سطح وفد نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
وفد میں سعودی نائب وزیرِ برائے سرمایہ کاری انجینئیر ابراہیم بن یوسف المبارک، سعودی وزیر برائے ماحولیات، آبی وسائل و زراعت انجینیئر عبدالرحمن بن عبدلامحسن آلفضلی، سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل انجینیئر بندر بن ابراہیم بن عبداللہ آلخریف اور اعلی سعودی حکام و سفارتی اہلکار شامل تھے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، سید محسن رضا نقوی، جام کمال خان، رانا تنویر حسین، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ محمد جہانزیب خان، رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم اور حکومتی حکام بھی شریک ہوئے۔
تمام وزراء نے اپنی وزارتوں سے متعلق منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ سعودی وفد کو ٹرانسمیشن لائنز ،سولر پراجیکٹس، کان کنی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز بھی دی گئیں۔
وفد کو پی آئی اے ،ایئرپورٹس کی نجکاری، اسلام آباد میں 2 فائیو اسٹار ہوٹلز میں جوائنٹ وینچر کی پیش کش کی گئی۔ تجویز کے مطابق ہوٹلز کے لئے زمین سی ڈی اے کی ہوگی اورسرمایہ کاری سعودی عرب کرے یا پھر وہ چاہے تو خود ہوٹل بناکر چلائے۔ وفد کو مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی آفر کی گئی۔
سعودی وفد کو ہیلتھ سٹی بنانے کی بھی پیش کش کی گئی اس کے لئے سی ڈی اے پارٹنر بننے یا زمین دے کر پیسے لینے کے لئے بھی تیارہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا. دورہ پاکستان سعودیہ اسٹریٹجک و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے. دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں تعاون کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔
ملاقات میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
بعدازاں صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ دونوں نے پاکستان اور سعودی عرب مضبوط شراکت داری قائم کرنے ، اقتصادی تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ موجودہ تعلقات کو طویل المدتی تزویراتی اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔