تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان آپریشن پر تحفظات کا اظہار کردیا

شمالی وزیرستان آپریشن پروزیراعظم نے عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے لیڈر کو اعتماد ميں نہیں لیا،شیریں مزاری

حکومت نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے فیصلے پر پارلیمنٹ کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی، شیریں مزاری فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو پارٹی کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔



تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن پروزیراعظم نے عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے لیڈر کو اعتماد ميں نہیں لیا جب کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے فیصلے پر پارلیمنٹ کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی اور مذاکرات کے بجائے تنہا آپریشن کا فیصلہ کیا۔


شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے حوالے سے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا جس میں آپریشن پر غور اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Load Next Story