پنڈی کنویں سے بچی کی لاش ملنے کا کیس حل سفاک پڑوسی نے زیادتی کے بعد قتل کیا
درندہ صفت پڑوسی فلک شیر نے بچی کو اغوا کیا، زیادتی کے بعد کنویں میں پھینکا اور قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی
تھانہ گوجر خان میں کنویں سے ملنے والی لاپتا دس سالہ بچی کا قاتل پکڑا گیا، قاتل بچی کا پڑوسی تھا جس نے زیادتی کرکے مارا اور لاش کنویں میں پھینک دی تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی تھانہ گوجر خان کے علاقے سے ایک کنویں سے دس سالہ بچی کی لاش ملی تھی، واقعہ کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، پولیس نے تحقیقات کے بعد بچی کو اغوا کرکے زیادتی اور قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا جو کہ بچی کا پڑوسی فلک شیر نکلا، دوران تحقیقات فلک شیر نے قتل و زیادتی کا اعتراف کرلیا۔
ملزم نے دس سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کیا اور واقعہ کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے لاش کنویں میں پھینک دی۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی سربراہی میں گوجر خان پولیس نے تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے سفاک ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
اہم ترین کیس پر ملزم کی قلیل وقت میں گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر نے ایس پی صدر، ایس ڈی پی او گوجر خان اور گوجر خان پولیس کو شاباش دی ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد، زیادتی اور ان کا استحصال ناقابل برداشت ہے۔