چوہے بھی پشیمانی کو محسوس کرتے ہیں
اچھی خوراک کی بھاگ دوڑ میں اپنا مقصد نہ پاسکنے پر چوہے بھی پشیمان ہوتے ہیں۔
امریکا میں منی سوٹا کی یونیورسٹی کے نیورو سائنسدانوں نے ایک تحقیق کی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ اچھی خوراک کی بھاگ دوڑ میں اپنا مقصد نہ پاسکنے پر چوہے بھی پشیمان ہوتے ہیں۔
انسانوں کے علاوہ کسی ممالیہ جانور میں ایسا پہلی بار دیکھا گیا ہے۔ نیچر نیورو سائنس میں شائع اس تحقیق سے یہ بات اخذ کی جاسکتی ہے کہ کُترنے والے جانووروں میں بھی ایسی پشیمانی مستقبل کے فیصلوں اور یقین پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ پروفیسر ڈیوڈ ریڈش نے کہا اہم بات یہ ہے کہ اس پشیمانی کو مایوسی سے کیسے منفرد کیا جائے۔ پشیمانی کا احساس تب ہوتا ہے جب آپ کوئی غلطی کرتے ہیں جب کہ مایوسی تب ہوتی ہے جب آپ کی امید کے مطابق کچھ اچھا نہیں ہوتا' اس فرق کو جانچنے کے لیے ہم نے چوہوں کو چُنا ہے۔