بجلی کی طویل بندش اور پانی کی عدم فراہمی کیخلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے
ملیرماڈل کالونی اورگرین ٹائون میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کے باعث ٹریفک معطل، مظاہرین کی توڑ پھوڑ
بجلی کی طویل بندش اور پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں نے سڑکوں پر مظاہرے کیے اور دھرنے دیے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر ماڈل کالونی اور گرین ٹائون میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد مشتعل ہو کر ملیر کالا بورڈ کے قریب نیشنل ہائی وے پر نکل آئی اور پتھراؤ کر کے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گیا ، مظاہرین نے سڑک پر ٹائر اور فروٹ کی پرانی پیٹیاں نذر آتش کیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف نواز شریف کی حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے تو دوسری طرف اس سخت گرمی میں12سے18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، سخت گرمی کے باعث بچے ، بزرگ اور بیمار بلک رہے ہیں، علاقے میں بجلی نہ ہونے کے باعث ٹھنڈے مشروبات نا پید ہو گئے ہیں ، برف بھی مہنگا کر دی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث مکین پانی سے بھی محروم ہیں ، نمازیوں کو علاقے کی مسجدوں میں بھی وضو بنانے کا پانی میسر نہیں، مشتعل مکینوں کا کہنا تھا کہ ملیر بکرا پیڑی روڈ کے اطراف کی آبادیوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دو بجے سے بجلی غائب ہے، ماڈل کالونی اور گرین ٹائون میں کے الیکٹرک کی جانب سے 24گھنٹے کے دوران 8سے9بار لوڈ شیڈنگ کی جارہی ، احتجاج کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد پولیس افسران نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی انتظامیہ سے بات چیت کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، احتجاج کے باعث شارع فیصل اور نیشنل ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔
اندرون ملک آنے جانے والی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ اور نگی ٹاؤن ، کیماڑی مسان کالونی ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، بفرزون ، بلدیہ ٹاؤن گلبرگ موسیٰ کالونی ، لیاقت آباد ، ناظم آباد بڑا میدان، پاک کالونی ، گلبہار سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے پتھراؤ کر کے ٹریفک معطل کرا دیا اور سڑک پر ٹائر جلائے ، کیماڑی مسان کالونی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں گزشتہ 28 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی بند ہے، بلدیہ ٹائون کے مکینوں نے بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی طویل بندش اور پانی کی15دن سے عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حب ریور روڈ پر پتھراؤ کر کے ٹریفک معطل کرا دیا احتجاج کے باعث حب ریور روڈ پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔
مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹائون اور سعید آباد کے مختلف سیکٹرز میں کے الیکٹرک نے گزشتہ 24 گھنٹے سے زائد بجلی بند کی ہوئی ہے جبکہ یہ گزشتہ دو ماہ سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ چند سیکٹروں کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث کے الیکٹرک کی جانب سے بند کی گئی ہے اگر مکین اپنے واجبات ادا کر دیں تو بجلی بحال ہو جائے گی،گلشن اقبال بلاک 13/D3 کے رہائشی ایاز نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ پکنک منا کر واپس گھر کی طرف جا رہے تھے تاہم احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور وہ اور ان کی طرح متعدد فیملیاں جو حب سے پکنک منا کر اپنے اپنے گھروں کی طرف جا رہے تھے گزشتہ 2 گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنسے، حب ریور روڈ پر احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ ، نیٹی جیٹی پل ، ایم ٹی خان روڈ لنک روڈ پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مشتعل مکینوں کا کہنا ہے کہ جب تک بجلی بحال نہیں کی جائے گی وہ احتجاج جاری رکھیں گے،عیسیٰ نگری کے مکینوں نے بھی بجلی کی بندش کے خلاف عیسیٰ نگری قبرستان کے سامنے گاڑیوں پر پتھراؤ کر کے ٹریفک معطل کرا دیا اور سڑک پر ٹائر جلائے ، پولیس نے حسن اسکوائر سے غریب آباد جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی ،جبکہ نیو کراچی اﷲ والی کے قریب کے مکینوں نے بھی سڑک پر جگہ جگہ ٹائر جلائے ہوئے تھے، نارتھ کراچی ، بفرزون ، ناظم آباد ، گلبرگ سمیت بیشتر علاقوں میں شہریوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف سڑک بلاک کر کے ٹائر جلائے۔