کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل


(فوٹو: فائل)
محکمہ موسمیات کے مطابق اب کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ تیز یا موسلادھار بارش کے امکانات نہیں تاہم دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ دن کے وقت بعض علاقوں میں ہلکی اور کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوئی ہے۔ ایئرپورٹ، یونیورسٹی روڈ، اسکیم 33، نمائش، صدر، مزار قائد اور لیاری میں بارش ہوئی۔