ملتان میں حساس ادارے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اغوا شہر بھر میں ناکہ بندی
حساس ادارے کے افسر عمر جیلانی موجودہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق جیلانی کے بھتیجے ہیں، پولیس
گارڈن ٹاؤن سے پولیس کی وردی میں ملبوس نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اغوا کرلیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکار چیف جسٹس آف پاکستان کا بھتیجا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس ادارے کی خفیہ ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر جیلانی گارڈن ٹاؤن میں واقع اپنے گھر سے کار پر باہر نکلے تو کچھ ہی دور پولیس کی وردی میں ملبوس نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور انہیں اپنے ساتھ گاڑی میں ڈال کر لےگئے۔ ایس پی کینٹ نے تصدیق کی ہے کہ عمر جیلانی موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے ہیں۔
پولیس نے مغوی اہلکار کی بازیابی کے لئے شہر سے باہر جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے اس کے علاوہ عمر جیلانی کے موبائل فون سے موصول ہونے والے سگنل کی نشاندہی پر گھنٹہ گھر میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے تاہم پولیس کو اب تک مغوی اہلکار کی بازیابی میں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔