ملک ریاض کیسعدالت نےاٹارنی جنرل کو بطورپراسیکیوٹرکیس سے علیحدہ کردیا

عدالت نے رجسٹرار سے سینیئر وکلاء کی فہرست طلب کرلی، جس میں سے نیا پراسیکیوٹر نامزد کیا جائے گا۔

عدالت نے رجسٹرار سے سینیئر وکلاء کی فہرست طلب کرلی، جس میں سے نیا پراسیکیوٹر نامزد کیا جائے گا۔ فوٹو اے ایف پی

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل عرفان قادر کو ملک ریاض توہین عدالت کیس میں پراسیکیوٹر کی حیثیت سے کیس سے علیحدہ کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جسٹس اعجاز چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے رجسٹرارسے سینیئر وکلا کی فہرست طلب کرلی، جس میں سے نیا پراسیکیوٹر نامزد کیا جائے گا۔


گزشتہ سماعت پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں اٹارنی جنرل عرفان قادرکوکہا تھا کہ اس مقدمے میں آپ جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔عدالت نےاٹارنی جنرل کو اس مقدمے میں رکھنے یا نہ رکنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے آج سنایا گیا، سپریم کورٹ نےملک ریاض توہین عدالت کیس کی سماعت 9 اکتوبرتک ملتوی کردی ۔

ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر باسط نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ بہتر ہو گا استغا ثہ کےسربراہ ارسلان افتخار کو ہی مقرر کر دیا جائے تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو سکے، انہوں نے مزید کہا کہ ارسلان افتخار تجربہ کار انسان ہیں، وہ ایف آئی اے میں بھی رہے ہیں، انہوں نے پولیس کی بھی ٹرینگ حاصل کر رکھی ہیں اور ڈاکٹر بھی ہیں، اس لئے ارسلان افتخار کو استغاثہ کی سربراہی دے دی جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story