گڈانی کے ساحل کے قریب سے 20 افراد کی لاشیں برآمد

زندگی کی بازی ہارنے والے یہ افراد ماہی گیر ہوسکتے ہیں، مقامی حکام

جاں بحق افراد ماہی گیر ہوسکتے ہیں جو ممکنہ طور پر مچھلی کے شکار پر گہرے سمندر میں نکلے ہوں،حکام فوٹو:فائل

بریدہ کیمپ کے قریب ساحل سمندر سے 20 افراد کی لاشیں ملیں ہیں جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ زندگی کی بازی ہارنے والے یہ افراد ماہی گیر ہوسکتے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈانی سپ بریکنگ یارڈ کے قریب بریدہ کیمپ پر ساحل سمندر سے 20 افراد کی لاشیں ملی ہیں، نوشوں کے قریب ہی ایک کشتی بھی ملی ہے جس کی وجہ سے حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد ماہی گیر ہوسکتے ہیں جو ممکنہ طور پر مچھلی کے شکار پر گہرے سمندر میں نکلے ہوں اور گہرے سمندر میں ہونے کی وجہ سے بحیرہ عرب میں آنے والے طوفان کی زد میں آگئے ہوں۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر کراچی سے فشر فوک فورم کے عہدیدار امدادی رضاکاروں کے ہمراہ لاشوں کی شناخت کے لئے گڈانی روانہ ہوگئے ہیں۔
Load Next Story