شمالی وزیرستان میں نہ دہشت گرد اور نہ ہی ان کا ایک ٹھکانہ چھوڑیں گے سربراہ پاک فوج
جب تک دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ نہیں کردیا جاتا اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی نہیں چھوڑیں گے اور ان کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد پہنچے تو یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر نیشنل سیکیورٹی اور وارکورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے ملک کی داخلی وخارجی سیکیورٹی سمیت شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن کا مقصد شمالی وزیرستان سے تمام دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کرنا ہے اور جب تک دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ نہیں کردیا جاتا اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا۔
بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشن ''ضرب عضب'' پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے آپریشن میں اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف وزیرستان کے پرامن اور بہادر قبائل نہیں بلکہ ملک دشمن دہشت گرد ہیں اور قوم اور بہادر قبائل کے تعاون سے آپریشن کامیاب ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی آپریشن کے دوران سمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔