65 سال عمرکی حد ختم 20 لاکھ تنخواہ پرنئی تقرریوں کی راہ ہموار

کابینہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی 2019 میں ترمیم کی منظوری دی، حکومتی ذرائع

کابینہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی 2019 میں ترمیم کی منظوری دی، حکومتی ذرائع (فوٹو: فائل)

وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی دور کی پالیسی میں ترمیم کرکے اہم تعیناتیوں پر65 سال عمر کی حد ختم کر دی جس سے 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تقرریوں کی راہ ہموار ہو گئی۔


حکومتی ذرائع کے مطابق کابینہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی 2019 میں ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت اہم تقرریوں پر65 سال عمرکی حد ختم کر دی گئی، اب 65 سے زائد عمر کے افرادکی تقرری یا عہدے پر65 سال عمر کے بعد توسیع ہو سکے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے عمر کی حد ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔
Load Next Story