فائرنگ حملے کے بعد سلمان خان نے اپنی پہلی ویڈیو پوسٹ کردی

ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی مداحوں کا تانتا بندھ گیا اور وہ اداکار کی سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں

واقعے کے بعد سلمان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی

گھر پر فائرنگ حملے کے بعد بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کی انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ سامنے آگئی۔

سلمان خان کے ممبئی والے گھر میں پچھلے ہفتے فائرنگ کی گئی تھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اداکار کی سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

اداکار کو گزشتہ روز ممبئی ائرپورٹ پر دیکھا گیا تھا اور یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ دبئی جارہے ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)






اب سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو ڈال دی ہے جس میں نظر آتا ہے کہ وہ دبئی کی ایک عمارت کی بالکونی میں موجود ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ وہ دبئی میں ایک کراٹے ایونٹ میں شرکت کیلئے آئے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ایونٹ آرگنائزر سے تعارف بھی کرایا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی مداحوں کا تانتا بندھ گیا اور وہ سلمان خان کی سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
Load Next Story