نواز شریف نجی دورے پر چین روانہ
وزیر خارجہ نواز شریف کے ہمراہ روانہ ہوئے اور نہ ہی اس ہفتے اُن کے دورۂ چین کا کوئی امکان ہے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز جنید صفدر اور ذکریا یوسف کے ساتھ چین کے لیے روانہ ہوئے جبکہ اُن کے ہمراہ ذاتی اسٹاف کے اراکین عبداللہ جان اور آصف شیخ بھی موجود ہیں۔
نواز شریف چائینہ سدرن ایئرلائن کی پرواز سی زیڈ 6038 کے ذریعے رات 10 بجے لاہور سے گوانگزو کے لئے روانہ ہوئے۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چین میں اہم کاروباری، سرکاری اور حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا دورہ چین سے متعلق تمام کہانیاں اور قیاس آرائیاں غلط اور جھوٹی ہیں اور رواں ہفتے اُن کا کوئی پلان نہیں ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیرون ملک دورے کی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔