آئی سی سی رینکنگ بابراعظم کو دھچکا شاہین کی 3 درجہ ترقی
کپتان بابراعظم سے چوتھی پوزیشن چھین گئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی رینکنگ میں کپتان بابراعظم کی تنزلی ہوئی ہے جبکہ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 2 درجہ چھلانگ لگا کر 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ناقص بیٹنگ پرفارمنس نے بابراعظم سے ٹی20 فارمیٹ میں چوتھی پوزیشن چھین لی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، انکے 753 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ ایڈن مارکرم نے چوتھی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
محمد رضوان 800 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 2 درجہ ترقی حاصل کی ہے اور وہ 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، شاداب خان 24 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ 10 بالرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
مزید پڑھیں: ''شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی20 کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا''
انجری سے واپس آنے والے نسیم شاہ کو دھچکا لگا ہے وہ مزید 9 درجہ تنزلی کے بعد 52ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بیٹنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 861 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، فل سالٹ 802 کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولنگ میں عادل راشد پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔