روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس مارچ تک ترسیلات زر 7660 ارب ڈالر ریکارڈ

نیا پاکستان، اسلامی سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری، مجموعی حجم871 ملین ڈالر سے تجاوز

نیا پاکستان، اسلامی سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری،مجموعی حجم871 ملین ڈالر سے تجاوز فوٹو : فائل

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا حجم 7.660 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کا حجم 871 ملین ڈالر سے تجاوزکرگیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی ترسیلات زرکاحجم 7.660 ارب ڈالر تک رہا، مارچ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 182ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں آیا، 17ملین ڈالر پاکستان سے دیگرممالک کومنتقل ہوئے۔


روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے آغاز سے اب تک اس کے ذریعے مجموعی طور پر 1.576 ارب ڈالرکی پاکستان سے دیگرممالک کومنتقل ہوئے۔

اعدادوشمارکے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کاحجم 871 ملین ڈالرتک پہنچ گیا۔
Load Next Story