یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جس کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یوراج سنگھ کو ایمبیسڈر نامزد کیا ہے۔

مایہ ناز بلے باز یوراج سنگھ 2007 میں پاکستان کیخلاف پہلا ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

آئی سی سی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کے سیشن میں یوراج سنگھ نے کہا کہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔


مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔

مزید پڑھیں: ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار


سپر ایٹ راونڈ میں ٹیموں کو ایک بار پھر چار، چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جہاں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل کھیلیں گی۔

میگا ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا، دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔
Load Next Story