جسٹس عمرعطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
جسٹس عمرعطا بندیال کی جانب سے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد مکمل ہو گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
سپریم کورٹ میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جسٹس عمر عطا بندیال سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی جانب سے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد مکمل ہو گئی ہے۔
جسٹس عمرعطا بندیال کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججوں اور وکلا سمیت جسٹس عمر عطا بندیال کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔