پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے وفاقی وزیر خزانہ
غیر دستاویزی معیشت سب سے بڑا چینلج ہے، 10 کھرب روپے کا کیش زیر گردش ہے اور آدھی معیشت غیر دستاویزی ہے، محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔
سعودی عرب میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چینلج قرار دیا۔
انہوں نے کہاہے کہ دس کھرب روپے کا کیش زیر گردش ہے اور آدھی معیشت غیر دستاویزی ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے جبکہ خواتین کو عام شکایت یہ ہے کہ ان کے گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں امدادی رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔
خصوصی سیشن کے دوران عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد پاکستان اور مصر کو اب بھی معاشی مشکلات درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے عالمی معیشت کو تین اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا اور سب سے زیادہ نقصان کم ترقی یافتہ ممالک کو برداشت کرنا پڑا۔