خواجہ امتیاز نے لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھال لیا
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خواجہ امتیاز سے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس خواجہ امتیاز نے لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خواجہ امتیاز سے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، ججز اور وکلا کی بڑی تعداد اور خواجہ امتیاز کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ کا جج تعینات ہونے کے بعد خواجہ امتیاز کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا۔