وزیراعلیٰ پنجاب کا منہاج القرآن کے کارکنوں پر تشدد کی عدالتی تحقیقات کا حکم
پنجاب حکومت رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے تحریری درخواست دے گی، ترجمان
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ سے رکاوٹیں ہٹانے کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر تشدد کی عدالتی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منہاج القرآن واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا جس کے بعد پنجاب حکومت رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے تحریری درخواست دے گی۔
واضح رہے کہ لاہور میں منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ کے سامنے رکاوٹیں ہٹانے کے دوران پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں چھڑپ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔