ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
جوفرا آرچر کی ایک سال بعد ٹیم میں واپسی، جوز بٹلر کپتان برقرار
انگلینڈ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک سال بعد کہنی کی انجری سے نجات حاصل کرنے والے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ جوز بٹلر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
جوز بٹلر کی قیادت میں انگلش ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، گزشتہ ایڈیشن میں انگلینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ، اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع
انگلش ٹیم کا یہی اسکواڈ پاکستان کیخلاف 4 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز میں حصہ لے گا، جسکا آغاز 22 مئی سے ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے 25 مئی تک ٹیمیں اپنے اسکواڈز میں ردوبدل کرسکتی ہیں بعدازاں ٹیموں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اجازت درکار ہوگی۔