فلمعشق ان پيرس میں سلمان خان کے آئٹم سونگ کی وڈيو ریلیز ہوگئی

بالی ووڈ کی ڈمپل بيوٹی پريتی زنتا کی آنے والی فلم"عشق ان پيرس" كے لئے سلمان خان كے آئٹم سونگ کی وڈيو ریلیز کردی گئی.

ويڈيو ميں سلمان خان اسٹيج پر شاندار انٹری دينے كے بعد معاون ڈانسرز كے ساتھ ڈانس كرتے نظر آرہے ہيں, فوٹو: ببلیسٹی

KARACHI:
پريتی زنتا کی آنے والی فلم"عشق ان پيرس" كے لئے سلمان خان كے آئٹم سونگ کی وڈيو ریلیز کی گئی ۔


بالی ووڈ کی ڈمپل بيوٹی پريتی زنتا کی آنے والی فلم"عشق ان پيرس" كے لئے سلمان خان كے آئٹم سونگ کی وڈيو ریلیز کردی گئی، مدثر خان کی کوریوگرافی کی گئی اس ويڈيو ميں سلمان خان اسٹيج پر شاندار انٹری دينے كے بعد معاون ڈانسرز كے ساتھ ڈانس كرتے نظر آرہے ہيں، اردواور پنجابی بول پر مبنی يہ گانا سونو نگم اور شريا گھوشال کی آواز ميں ريكارڈ كيا گيا اور اس کی موسيقی معروف موسيقار جوڑی ساجد واجد نے دی ہے۔ پریتی اور ريحان كے ساتھ ساتھ اس فلم ميں فرانسيسی اداكارہ زابيل اداجانی، ارجن رامپال بھی اہم كرداروں ميں جلوہ گر ہوں گے جب كہ سلمان خان بطور مہمان اداكار فلم ميں اينٹری ديں گے۔ موسيقار جوڑی ساجد واجد کی موسيقی پر مبنی يہ فلم 2نومبر كو سينما گھروں میں ریلیزہوگی۔
Load Next Story