اسامہ ڈراپ حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی

سلیکشن کمیٹی نے لیگ اسپنر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی

سلیکشن کمیٹی نے لیگ اسپنر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی۔

لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے اراکان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو اسپنر اسامہ میر کو ڈراپ کرکے انکی جگہ حسن علی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

حسن علی کی شمولیت پر وضاحت دیتے ہوئے رکن سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے کہا کہ فاسٹ بولر ورلڈکپ منصوبوں کا حصہ تھے تاہم انکا معاہدہ تھا جس کے باعث وہ کاؤنٹی کھیلنے میں مصروف تھے۔

مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا


انہوں نے کہا کہ حسن علی ورلڈکپ اسکواڈ میں حارث رؤف کا بیک ہیں، جسکا انہیں بتادیا ہے، اگر سلیکشن کمیٹی کو لگا حارث فٹ نہیں تو انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟

اس موقع پر عبدالرزاق نے کہا کہ شاداب اور اسامہ میر ایک جیسے بالرز ہیں اس لیے ابرار کو منتخب کیا اور لیگ اسپنر کو ڈراپ کیا گیا۔

اراکینِ سلیکشن کمیٹی نے کہا کہ ہم امید کررہے ہیں کہ حارث رؤف انگلینڈ کی سیریز تک دستیاب ہوں گے، اسی لیے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کرنے میں تاخیر کی ہے کیونکہ ایک یا دو کھلاڑیوں کی فٹنس دیکھنا چاہتے ہیں۔
Load Next Story