وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا تحقیقات کا حکم

وافر ذخیرہ ہونے کے باوجود درآمد جاری رکھنے کے ذمے داروں کے تعین کیلیے 4 روز میں تحقیقات کرنے کی ہدایت

(فوٹو: فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ کے دوران 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا اور فروری 2024 ء کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف



وزیراعظم نے گندم کی درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمے داروں کے تعین کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو 4 روز میں تحقیقات کرنےکا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی گندم کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد جاری رکھنے کے ذمے داران کا تعین کرے گی۔

Load Next Story